خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سٹیٹ گیسٹ صدر ورلڈ بنک مسٹر اجے۔پال سنگھ بنگا 3 فروری کو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سٹیٹ گیسٹ صدر ورلڈ بنک مسٹر اجے۔پال سنگھ بنگا 3 فروری کو خوشاب کا خصوصی دورہ کریں گے۔ اس حوالے سےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کے ہمراہ ہیلی پیڈ اور گوردوارہ سری گورو سنگھ سَبھا کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے،دورے کے دوران ریلوے گراؤنڈ خوشاب میں بنائے گیے ہیلی پیڈ کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سیکیورٹی تعیناتی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او سرگودھا نے ہدایت کی کہ گوردوارہ کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے،(سٹیٹ گیسٹ) کی انٹری و ایگزٹ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات مہیا کیے جائیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے،ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی بریفنگ اور چیکنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پارکنگ ایریا، اطرافی سڑکوں اور گردونواح میں پولیس پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔