November 17, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی ،مینیجر اوقاف گل حسن

IMG-20260202-WA0372

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی ،مینیجر اوقاف گل حسن چوہان اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ پر جاری عرس مبارک کے موقع پر کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی انتظامات ، صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی کی فراہمی ، فائر سیفٹی آڈٹ ، قائم کنٹرول روم اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عرس کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر ادارے ہمہ وقت الرٹ رہیں جبکہ صفائی ، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کنٹرول روم میں عملہ مستعد رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق احمد بجارانی نے اس موقع پر سیکیورٹی پلان سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہ کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ زائرین پرامن ماحول میں حاضری دے سکیں۔