November 17, 2026

دہشتگردوں کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیوں کی شدید مذمت۔سارا خان

IMG-20260202-WA0373

دہشتگردوں کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشت گرد کارروائیوں کی شدید مذمت۔سارا خان

افواج پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔معروف بزنس وومن کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف بزنس وومن سارا خان نے کہا کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے دو دنوں میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 133 دہشت گردوں کو جنم واصل کر دیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی طرف سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ معروف بزنس وومن سارا خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے۔