میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے دوکوٹہ چوک کا اچانک دورہ کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسسٹنٹ
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ):
اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد نے دوکوٹہ چوک کا اچانک دورہ کیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران سڑکیں اور فٹ پاتھ مکمل طور پر کلیئر کروا دیے گئے تھے۔ تاہم اچانک دورے کے موقع پر صورتحال ایک بار پھر پہلے جیسی پائی گئی، جہاں دکاندار اور ریڑھی بان دوبارہ سڑکوں پر بیٹھے نظر آئے۔
تجاوزات دوبارہ قائم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی غفلت پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ تجاوزات کے خلاف آئندہ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور جو بھی شخص سرکاری حدود میں تجاوزات قائم کرے گا اس کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی اور انفورسمنٹ اسٹاف کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مستقل اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے تاکہ دوکوٹہ کو دوبارہ بدنظمی اور ٹریفک مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔