November 17, 2026

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم نے کاروائی

Screenshot_2026-02-02_174617

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر میلسی کی حدود سفیر نگر سے دوران ناکہ بندی ایک شراب فروش کو رنگے ہاتھوں شراب سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سب انسپکٹر چوہدری آصف اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی لگائے ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا گیا پیچھے بیٹھا ہوا شخص رکتے ہی نیچے اترا اور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے دو کین برآمد ہوئی جس میں 60 لیٹر زہریلی شراب موجود تھی گرفتار ملزم کی شناخت جان محمد مئے کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم کے مطابق فرار ہونے والا شخص عدنان بھٹی تھا اور دونوں ملزمان شراب کی سپلائی کرنے جارہے تھے اور شراب قیصر بھٹی کی فروخت کرتے ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اور شراب قبضہ میں لیکر گرفتار اور فرار منشیات فروش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا