نوابشاہ(رپورٹ انور عادل خانزادہ)دوڑ کے قریب مہران ہائی وے پر جلب سی این جی کے قریب کار اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون
نوابشاہ(رپورٹ انور عادل خانزادہ)دوڑ کے قریب مہران ہائی وے پر جلب سی این جی کے قریب کار اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر دوڑ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔