November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کا شہید بینظیرآباد کے مختلف پولیو فکس اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک

IMG-20260202-WA0368

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کا شہید بینظیرآباد کے مختلف پولیو فکس اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ دورے کے دوران کمشنر نے پولیو ویکسین کی کولڈ چین، ٹیموں کی حاضری اور رکارڈ بھی چیک کیا۔ کمشنر نے تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز کو ہدایات دی۔ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز شہید بینظیرآباد کی تحصیل سکرنڈ کی تعلقہ اسپتال اور دیگر مختلف پولیو فکس اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، گھروں پر کیے گئے نشانات، بچوں کو پلائی جانے والی پولیو ویکسین اور فنگر مارکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور ان کی حاضری، ویکسین کی دستیابی اور ریکارڈ کی جانچ کی۔ کمشنر نے والدین سے بھی بات چیت کی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تصدیق کی۔ اس موقع پر کمشنر نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ جاری مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے اور مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے۔ شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے مکمل خاتمے کے لیے والدین، محکمہ صحت اور انتظامیہ کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے فیلڈ اسٹاف پر زور دیا کہ وہ پوری ذمہ داری اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں اور مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت سے گریز کریں تاکہ مہم کے بہتر نتائج حاصل کرکے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔ کمشنر نے تعلقہ اسپتال سکرنڈ کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹرز کو ہدایت دیں بعد ازاں کمشنر نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر آنے جانے والے مسافروں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ شاہراہوں، بس اڈوں اور دیگر اہم مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نقل و حرکت کے دوران کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔کمشنر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن کو پولیو فری بنانے کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔