November 17, 2026

وہاڑی میلسی (بیو رو چیف )میلسی شہر کے عین وسط میں واقع تحصیل پارک، میونسپل کمیٹی میلسی جو کہ خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص کیا گیا تھا، آج ہر

IMG-20260202-WA0348

وہاڑی میلسی (بیو رو چیف )میلسی شہر کے عین وسط میں واقع تحصیل پارک، میونسپل کمیٹی میلسی جو کہ خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص کیا گیا تھا، آج ہر جمعے کو انڈے ڈنڈے پر ہزاروں روپے کے جوئے اور اوباش عناصر کی آماجگاہ بن چکا ہے، جبکہ متعلقہ انتظامیہ کی خاموشی شہریوں کے لیے سوالیہ نشان بن گئی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق ہر جمعہ کی شام پارک میں جواریوں کے جمگھٹے لگ جاتے ہیں، جہاں کھلے عام جوا، شور شرابہ، گالم گلوچ اور نازیبا حرکات معمول بن چکی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث خواتین اور بچے پارک کے قریب سے گزرتے ہوئے خوفزدہ رہتے ہیں اور پارک کا اصل مقصد بری طرح پامال ہو رہا ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تحصیل پارک میں ہر وقت اوباش افراد کی موجودگی نے اہلِ محلہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مگر میونسپل کمیٹی، پولیس اور متعلقہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ پارک جواریوں کے لیے ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے؟شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہتحصیل پارک میں فوری طور پر جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، مستقل پولیس نفری تعینات کی جائے اور پارک کو دوبارہ خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ بنایا جائے، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔