بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے نواحی علاقہ موضع درو ہڑ واہن میں بااثر ریٹائرڈ پٹواری کی غنڈہ گردی،
بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے نواحی علاقہ موضع درو ہڑ واہن میں بااثر ریٹائرڈ پٹواری کی غنڈہ گردی، محنت کش کی زمین پر قبضے کی کوششیں، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں کھلی بدمعاشی جاری،فیاض حسین نے بتایا کہ انتقال اورہمارا قبضہ ہونے کے باوجود پولیس تھانہ میراں پور مجھے اور میرے بچوں کو ہراساں کرتی ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے انصاف کی اپیل،تفصیل کے مطابق موضع درو ہڑ واہن کے رہائشی محنت کش فیاض حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے کہ انہوں نے سال 2008ء میں چار کنال آٹھ مرلے 4سرسائی اراضی قانونی طور پر خریدی تھی، مگر بااثر ریٹائرڈ پٹواری محمد سلیم نے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر پولیس تھانہ میراں پور کی مبینہ ملی بھگت سے ان کی زمین پر ناجائز قبضے کی سازش شروع کر رکھی ہے۔فیاض حسین کا کہنا تھا کہ اس زمین کا انتقال میرے نام ہے اور قبضہ بھی میرا ہے لیکن ریٹائرڈ پٹواری اپنے اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو ہمراہ لا کر دن رات دھمکیاں دلواتا ہے، جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خاندان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔فیاض حسین نے کہا کہ اگر ایک محنت کش کی رجسٹرڈ زمین بھی محفوظ نہیں تو عام شہری کہاں جائے؟ پولیس کی جانب سے بااثر قبضہ مافیا کا سہولت کار بننا قانون کی عملداری پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ عدالتی و انتظامی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ریٹائرڈ پٹواری اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، غیر قانونی ہراسانی بند کرائی جائے اور محنت کش شہری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اعلیٰ حکام نے بروقت کارروائی نہ کی تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور بااثر عناصر پر عائد ہو گی۔