سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز) سکھر کی سماجی شخصیات مقبول آرائیں
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز) سکھر کی سماجی شخصیات مقبول آرائیں اور احمد علی آرائیں کی بچیوں فاطمہ رانی بنت احمد علی آرائیں ،انسہ بنت مقبول آرائیں نے قرآن پاک مکمل کرلیا اس موقع پر بچیوں کی آمین تقریب(محفل میلاد) رہائش گاہ ملڑی روڈ سکھر میں منعقد ہوئی تقریب میں سکھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی و تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان عزیز و اقارب نے شرکت کی اور قرآن پاک مکمل کرنے والی بچیوں فاطمہ رانی اور انسہ مقبول کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر تقریب میں شریک علماء کرام کا کہنا تھا کہ قرآنِ پاک کی تعلیم ہر مسلمان کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ قرآن نہ صرف ہدایت کا سرچشمہ ہے بلکہ انسان کی عملی زندگی میں اخلاق، کردار اور صبر و برداشت جیسی اعلیٰ صفات کو پروان چڑھاتا ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ آج کے دور میں بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کے لیے باعثِ فخر اور صدقۂ جاریہ ہے۔ انہوں نے فاطمہ رانی اور انسہ مقبول کو قرآنِ پاک مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابیوں سے ہمکنار کرےتقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔