November 17, 2026

عمرہ کی سعادت پر صحافیوں کو پرتپاک استقبال، روہڑی کے صحافیوں کی سکھر آمد

IMG-20260202-WA0344

عمرہ کی سعادت پر صحافیوں کو پرتپاک استقبال، روہڑی کے صحافیوں کی سکھر آمد

سکھر(بیورورپورٹزیدی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکریٹری فنانس اور قائدِ صحافت لالا اسد پٹھان سمیت سکھر کی صحافتی برادری سے تعلق رکھنے والے معزز صحافیوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپسی پر روہڑی کے صحافیوں کے وفد نے عقیدت و احترام کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار کی قیادت میں صحافیوں کا ایک وفد سکھر پہنچا، جہاں سکھر پریس کلب کے صدر خالد بھابھن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سید احقر شاہ، سحرش کھوکھر، انس گھانگھرو، سلیم سہتو، اسحاق کھوسو اور دیگر عمرہ زائرین کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے۔اس موقع پر عمرہ کی سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔ روہڑی کے صحافتی وفد میں حیدر مستوئی، محمد عثمان گھنیو، حسن عباس، جمال کٹپر، سعادت قریشی، عدیل بلوچ، نثار احمد کھوسو سمیت دیگر صحافی شامل تھے، جنہوں نے عمرہ زائرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، عبادات کو شرفِ قبولیت عطا کرے اور انہیں صحت، عزت اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔اس موقع پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے صحافیوں نے روہڑی کے صحافیوں کی آمد، محبت اور خلوص پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حرمین شریفین میں ملکِ پاکستان، صحافتی برادری اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔تقریب کے دوران فضا روحانی کیفیت اور صحافتی بھائی چارے کے جذبے سے معمور رہی، جبکہ اس خوبصورت ملاقات نے صحافتی اتحاد اور باہمی احترام کو مزید مضبوط کیا۔