November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ 8 فروری کو فریئر

Screenshot_2026-02-02_143916

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
دعا ان لاین نیوز
پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ 8 فروری کو فریئر ہال سے شروع ہوگی اس سلسلے میں ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے صدر ناظم راجانی اور انکھوں کے ماہرین۔ڈاکٹر نثار علی سیال ۔ ڈاکٹر پروفیسر شاہد عزیز مرزا ۔ ڈاکٹر پروفیسر امجد علی سھتو سمیت ڈاکٹر اسد امین مرزا کا کہنا ہے
پاکستان کی پہلی واک فار سائٹ 8 فروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے فریئر ہال کراچی سے شروع ہوگی۔ واک فار سائٹ کا بنیادی مقصد آنکھوں کی صحت کے حوالے سے عوامی آگاہی فراہم کرنا اورقابلِ انسداد نابینائی کی روک تھام ہے، انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے نابینائی جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے،اس موقع پر ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے نائب صدر خرم نے کہا کہ ادارہ واک کے دوران اور بعد ازاں مفت آنکھوں کے معائنے فراہم کریگا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکے
ویژن فار ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکریٹری فضل باری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں قابلِ انسداد نابینائی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جائے گا اور آنکھوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص پر زور دیا جائے گا،
ڈائریکٹر ایڈمن ابرار حسین نے کہا آنکھوں کی بروقت دیکھ بھال اور علاج سے بینائی کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، اس لیے عوام کو چاہیے کہ معمولی علامات کو بھی نظرانداز نہ کریں۔ محمود میاں، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب اور پروفیسر ڈاکٹر منصور نے بھی۔ واک فار سائٹ کے انعقاد کو ایک مثبت اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔