سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف جے یو آئی 8 فروری
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف جے یو آئی 8 فروری کو پوری سندھ کے ضلع ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہونگے
ہ
مولانا فضل الرحمن کے حکم پر جے یو آئی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب۔ قاری محمد عثمان
سکہر۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 2024 کے عام انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی اور جعلی اسمبلیوں کے خلاف 8 فروری کو کراچی سمیت پوری سندھ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کے سلسلے میں کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشترکہ اجلاس 2 فروری بروز پیر سہ پہر 3 بجے دفتر عالمی مجلس ختم نبوت، نمائش کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں کراچی میں موجود صوبائی مجلسِ عاملہ کے معزز اراکین، کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع اور تمام ٹاؤنز کے امراء و نظماء عمومی، جبکہ جمعیت طلبہ اسلام کے تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹری جنرلز شرکت کریں گے۔
قاری محمد عثمان نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اس غیر معمولی اور ہنگامی اجلاس میں وقت کی مکمل پابندی کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں اور جماعت سے اپنی گہری وابستگی کا عملی ثبوت دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پورے ملک کی طرح سندھ بھر سمیت سندھ کے دارالحکومت کراچی سمیت تمام اضلاع کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے بدترین انتخابی دھاندلی، قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
یہ پریس ریلیز جمعیت علماء اسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے جاری کی ہے۔
جاری کردہ:
ڈاکٹر اے جی انصاری
پریس سیکریٹری، جے یو آئی سندھ 0333-7344023