November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں) تاریخی درگاہ سید صدرالدین شاہ بادشاہ

IMG-20260202-WA0266

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں) تاریخی درگاہ سید صدرالدین شاہ بادشاہ کا 747واں سالانہ عرس شروع سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب چادر چڑھانے اور دعا مانگنے سے ہوا اس ضمن میں سکھر اور روہڑی کے درمیان دریائے سندھ کے جزیرے پر واقع معروف درگاہ حضرت صدر دین شاہ بادشاہ کے 747 ویں عرس مبارک کا افتتاح گدی نشین سید سردار نواب میر یعقوب علی شاہ، اوقاف محکمے کے ڈویژنل ایڈمنسٹریٹر سید شاہ محمد ناصر راشدی، متولی درگاہ سید ریاض حسین شاہ اور منیجر اوقاف محمد اسلم شر نے درگاہ پر چادر چڑھا کر کردیا اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی سردار میر یعقوب علیشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیاں اولیاء کرام کی دھرتی ہے جہنوں نے ہمیشہ امن پیار محبت کا درس دیا ہے آج انکے پیغام کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ سندھ مہمان نواز دھرتی ہے، عرس مبارک میں آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی میر یعقوب علی شاہ نے کہا کہ شکایات مل رہی ہیں کہ عرس میں آنے والے زائرین کو پولیس بلاجواز تنگ کر رہی ہے جو انتہائی افسوس ناک بات ہے انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ آنے جانے والے زائرین کو تنگ نہ کیا جائے، تاکہ وہ امن و سکون کے ساتھ عرس میں شرکت کر کے اچھی یادیں لیکر واپس لوٹیں

روہڑی ۔گدی نشین میر یعقوب علی شاہ اوقاف کے ڈویزنل ایڈمنسٹریٹر شاہ محمد ناصر راشدی درگاہ حضرت صدردین شاہ بادشاہ پر چادر چڑھا کر دعا مانگ رہے ہیں