November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ آئین کے منافی قرار

Screenshot_2026-02-02_143200

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ آئین کے منافی قرار
کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے کو وکلاء برادری نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے آئینِ پاکستان اور سندھ کی وحدت کے خلاف سازش قرار دیا ہے. وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے اور اسے کسی صورت وفاق کے حوالے نہیں کیا جا سکتا.
وکلاء برادری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دھرتی ہماری ماں ہے اور ماں کو تقسیم کرنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور صوبے کی جغرافیائی و آئینی حیثیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا.
اس موقع پر معروف وکلاء و سماجی رہنماؤں قربان ملاڑو، جام عبد الفتاح، سلیم اختر ملک، اختیار بھنبھرو اور عبد الرحیم مہر نے مشترکہ طور پر کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات دراصل سندھ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جسے سندھ کے عوام اور وکلاء برادری کبھی قبول نہیں کریں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام باشعور ہیں اور اپنے حقوق، وسائل اور سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کرنا جانتے ہیں. وکلاء رہنماؤں نے واضح کیا کہ کراچی سندھ کی شناخت ہے اور رہے گا، اور سندھ کی وحدت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا بھرپور اور آئینی جواب دیا جائے گا.