November 17, 2026

*ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی روشن مثال ضلعی پی آر او پولیس عطاء اللہ

IMG-20260202-WA0257

*ایمانداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کی روشن مثال ضلعی پی آر او پولیس عطاء اللہ
افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ
*ٹوبہ ٹیک سنگھ:پنجاب پولیس میں کچھ افسران ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی محنت، ایمانداری اور فرض شناسی کے باعث عوام کے دلوں میں عزت و احترام کا مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ انہی باوقار اور فرض شناس افسران میں ضلعی پی آر او پولیس عطاء اللہ کا نام نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔عطاء اللہ کا تعلق گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 91 ج ب کے ایک معزز اور شریف خاندان سے ہے۔ انہوں نے اپنے عملی کیریئر کا آغاز 1997ء میں بطور کانسٹیبل کیا۔پولیس فورس میں شمولیت کے بعد انہوں نے ابتدا ہی سے دیانتداری، محنت اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنایا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرتے گئے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عطاء اللہ اے ایس آئی کے عہدے پر فائز ہوئے اور بعد ازاں ایلیٹ فورس میں خدمات سرانجام دینے کا موقع بھی ملا۔ ایلیٹ فورس میں دورانِ تعیناتی انہوں نے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا۔مزید ترقی کے بعد وہ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف تھانوں میں انچارج کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ ہر تھانے میں ان کی تعیناتی قانون کی بالادستی، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اقدامات، اور عوام دوست پولیسنگ کی مثال بن گئی۔ان کی انہی نمایاں خدمات اور شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے انہیں ضلعی پی آر او پولیس مقرر کیا۔ اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد بھی عطاء اللہ نے اپنی روایتی ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔بطور ضلعی پی آر او، عطاء اللہ نے پولیس اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دیا، ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں متعدد منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔عطاء اللہ نہ صرف ایک قابل پولیس افسر ہیں بلکہ ایک خوش اخلاق، عوام دوست اور دردِ دل رکھنے والی شخصیت بھی ہیں، جو شہریوں کے مسائل کو سن کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرتے ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوامی و سماجی حلقے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اور انہیں ایک مثالی پولیس افسر قرار دیتے ہیں۔بلاشبہ ضلعی پی آر او پولیس عطاء اللہ جیسے افسران پنجاب پولیس کا فخر ہیں، جن کی بدولت محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو رہا ہے۔*