سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر اور خیرپور میں مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی کی
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)سکھر اور خیرپور میں مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی کی رقم میں سے ہزاروں روپےکی کٹوتی کا سلسلہ جاری، بی آئی ایس پی اور ضلعی حکام نے چشم پوشی اختیار کرلی،شکایات پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی، خبر کے مطابق سکھر اور خیرپور اضلاع میں مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی کی قسط کی رقم میں سے ڈیوائس مافیا کی جانب سے رقم کی کٹوتی کا سلسلہ ۔جاری ہے خواتین کی تیرہ ہزار پانچ سو روپے کی رقم نکال کر دینے پر ڈیوائس مافیا کی جانب سے ہر مستحق خاتون کے ایک ہزار سے دو ہزار کٹوتی کی جارہی ہے سکھر کے علاقے گھنٹہ گھر پر کرن بیکری کے قریب ،خیرپور میں پنج گلہ چوک ،ببرلو شہر ،روہڑی اور دیگر علاقوں میں ڈیوائس مالکان دھڑلے سے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے بی آئی ایس پی کے افسران اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جس سے ان ڈیوائسز مالکان کو کھلی چھوٹ حاصل ہے خواتین کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں لیکن کوئی ان کی سننے والا تک نہیں ہے جس سے سکھر ،خیرپور اور اندرون سندھ کے دیگر اضلاع کی ہزاروں مستحق خواتین بے چینی اور سخت مایوسی کا شکار ہیں۔