سکھر سے اپ ڈیٹ کر رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ
سکھر سے اپ ڈیٹ کر رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں گورنمنٹ اداروں میں ملازمت کے خواہشمند تین لاکھ سے زائد نوجوانوں نے 2016 سے آئی بی اے یونیورسٹی سے ٹیسٹ کامیابی سے پاس کر رکھے ہیں، تاہم کئی برس گزرنے کے باوجود انہیں تاحال ملازمتیں فراہم نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں سے اداروں کی جانب سے بار بار مختلف سرٹیفکیٹس اور اضافی دستاویزات کی نئی نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، جس کے باعث تقرری کا عمل مسلسل التواء کا شکار ہے۔حکومت میرٹ کی بنیاد پر فوری بھرتیاں عمل میں لائے اور غیر ضروری کاغذی کارروائی ختم کر کے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ برسوں سے منتظر نوجوانوں کو انصاف مل سکے اور بیروزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔دیگر صورت ہمارا احتجاج جاری رہے گا