November 17, 2026

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر

Screenshot_2026-01-31_085402

ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو نبی بخش سولنگی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا – بعد ازیں رورل ہیلتھ سنٹر سے قومی شاہراہ تک پولیو کے خلاف آگاہی ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کا مقصد عوام میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو نبی بخش سولنگی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے، تاہم والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے پلا کر انہیں ہمیشہ کے لیے معذوری سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔