ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈ رکشہ
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہارون آباد کے نواحی گاؤں کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈ رکشہ ٹکرا گئے حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ نواحی گاؤں 87 فائیو آر کے قریب موٹر سائیکل اور لوڈ رکشے کے درمیان خوفناک ٹکر کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجہ میں محمد عمران ولد لیاقت علی سکنہ 90 فائیو آر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور زخمی شخص کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا،