September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام ماڈرن ہائی اسکول سکھر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد زیر نگرانی

Screenshot_2026-01-31_155531
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سول ڈیفنس سکھر کے زیر اہتمام ماڈرن ہائی اسکول سکھر میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد زیر نگرانی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی اور گورنمنٹ ( این ) ماڈرن ہائی اسکول کے فیاض قاضی،میڈم شازیہ،میڈم فضیلہ اشرف کی میزبانی میں کیا گیا۔اس موقع سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن اور چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے 100 سے زائد طلباء وطالبات سمیت ٹیچرز اور اسٹاف کو تربیت دیتے ہوئے کہا کہ آج کے تیز رفتار اور غیر یقینی حالات میں طلباء و طالبات کے لیے ریسکیو، فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت نہایت ضروری ہو چکی ہے۔ آئے روز حادثات، آگ لگنے کے واقعات، زلزلے، کرنٹ لگنا یا سڑک حادثات ایسے خطرات ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ابتدائی تربیت زندگی اور موت کے درمیان فرق ثابت ہو سکتی ہے۔ریسکیو، فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت آج کے دور میں صرف ایک کورس نہیں بلکہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، جبکہ سول ڈیفنس میں خواتین و حضرات کی رضاکارانہ شمولیت ایک محفوظ، باخبر اور ذمہ دار معاشرے کی ضمانت ہے۔آئیے! ہم سب مل کر سیکھیں، آگاہی پھیلائیں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،لالا عمران میرانی،علی رضا قریشی،زعیم احمد،ادریس کھوسو و دیگر موجود تھے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0