November 28, 2026

نواجا سکھ : فیصل آباد کا ایک سب سے بڑا اور خطرناک دشمن دار ۔۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ نواجا سکھ کے نہ صرف سینکڑوں دوست تھے بلکہ اسکی دشمنیاں بھی

20260131_151405

نواجا سکھ : فیصل آباد کا ایک سب سے بڑا اور خطرناک دشمن دار ۔۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ نواجا سکھ کے نہ صرف سینکڑوں دوست تھے بلکہ اسکی دشمنیاں بھی بے شمار تھیں ۔ وہ نہ صرف اپنی دشمنیاں نبھاتا رہا بلکہ یاروں دوستوں کے ایک بلاوے پر انکے پاس دوڑا چلا جاتا ، نواجا سکھ کی سب سے بڑی مخالفت ڈھلوں گروپ سے تھی ، دونوں نے ایک دوسرے پر درجنوں بار دھاوا بولا اور ایک دوسرے کا نقصان کرتے رہے ، نواجا سکھ کے کئی پولیس مقابلے بھی ہوئے جن میں کچھ تھانیدار اور جوان شہیید بھی ہوئے ، اسکے بعد نواجا سکھ حکومت اور اداروں کے لیے ناقابل برداشت بن گیا ، ایک بار نواجا سکھ مفرور تھا تو اسکی والدہ انتقال کر گئی ، جب وہ والدہ کے آخری دیدار کے لیے اپنے گاؤں پہنچا تو مخالفین نے اس پر خوفناک حم۔لہ کیا ، نواجا کے کچھ ساتھی جان بحق ہو گئے لیکن یہ شدید زخمی ہوا اور اسے ہسپتال داخل کروایا گیا ، ایک اعلیٰ شخصیت نے ہسپتال میں اسکی حفاظت کے لیے چاروں طرف پولیس تعینات کروا دی ، لیکن اوپر سے بھی نواجا سکھ کے بارے میں سختی سے احکامات جاری ہو چکے تھے ، ہپستال سے ڈسچارج ہو کر نواجا سکھ روپوش ہو گیا ، پولیس اسے تلاش کرتی رہی لیکن کافی عرصہ اسکا کوئی پتہ نہ چلا ، نواجا سکھ اور اسکے ساتھی بھیس بدل کرزندگی گزارنے لگے ، اسی دوران مخبری ہوئی کہ نواجا سکھ لاہور میں انارکلی کے قریب ایک مکان میں چھپ کر رہ رہا ہے ، کئی اضلاع کی پولیس خاموشی سے انار کلی پہنچی اور اس جگہ کا محاصرہ کر لیا جہاں نواجا سکھ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قیام پذیر تھا ، چند گھنٹے کے محاصرے اور فائیر۔نگ کے تبادلے کے بعد نواجا سکھ اس مقابلے میں اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔۔۔۔۔