انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی، ایس پی اور ایچ او کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس کمانڈ نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی انکوائری رپورٹ مکمل ہوگئی، ایس پی اور ایچ او کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس کمانڈ نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں جاں بحق خاتون کے شوہر پر تشدد کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ نے انکوائری مکمل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او نے بیان دیا ہمیں پولیس کمانڈ نے غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او نے بیان میں کہا ہے کہ غلام مرتضیٰ پر ہلکا تشدد کیا تھا۔ انکوائری ٹیم نے شورکوٹ جاکر غلام مرتضیٰ کا بیان ریکارڈ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ کو پونے 5 گھنٹے غیرقانونی حراست میں رکھا گیا۔
انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی ٹیم میں ایڈیشنل آئی جی عمران محمود، ڈی آئی جی ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور شامل ہیں۔