November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نےممتاز مذہبی شخصیت میاں

IMG-20260131-WA0175

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نےممتاز مذہبی شخصیت میاں محمد صفدر اور دیگر اہلیان علاقہ کے ھمراہ نئی تعمیر ھونے والی مسجد( بابا غلام محمد والی مسجد) کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں اکرام اللہ خان صدر چمبر آ ف کامرس، سابق ناظم یونین کونسل بولہ ملک غضنفر وڈھل ،سابق کونسلر محمد امیر ملک ،ربنواز چڈھر، ملک احمد نواز سنبلی، حاجی بیشر احمد اعوان، امان اللہ خان نیازی ،محمد خان پٹواری اور اہل علاقہ کی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور اکرام اللہ خان نے مسجد کی چابیاں میاں صفدر کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات چھوڑ کر اس تقریب میں تشریف لائے۔ آ خر میں میاں محمد صفدر نے دعا خیر کرائی۔