ٹھٹھہ :رپورٹ عبدالعزیز شیخ ب ٹھٹھہ کے صدر ، کے ٹی این اور کاوش کے ڈسٹرکٹ
ٹھٹھہ :رپورٹ
عبدالعزیز شیخ
ب ٹھٹھہ کے صدر ، کے ٹی این اور کاوش کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سینئر صحافی اقبال جاکھرو ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے صدر سینئر صحافی شبیر بھٹی اور دھرتی ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر رحمت اللہ چھٹو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس پہنچے اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو اور اسسٹنٹ عبدالشکور میمن سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجرا سمیت مجموعی صحافتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اور سینئر صحافی اقبال جاکھرو نے کہا کہ صحافت سماج کا آئینہ ہے جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق درست معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایمانداری ، سچائی اور بے باکی سے نبھانی چاہئیں ، کیونکہ ذمہ دار اور معیاری صحافت ہی سماج میں سچ اور حقیقت کو سامنے لا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرد صحافت نہ صرف صحافتی اقدار کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ معاشرے میں بے اعتمادی بھی پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی اور صحافت کے نام پر غیر ذمہ دار رویے کے خلاف مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سچائی ، توازن اور تصدیق شدہ معلومات پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دینا چاہیے ۔ اقبال جاکھرو نے مزید کہا کہ صحافیوں کی شناخت ، وقار اور تحفظ کے لیے ایکریڈیٹیشن کارڈز کا بروقت اجرا نہایت ضروری ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو نے کہا کہ صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کا تعلق ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہے ، کیونکہ صحافی سرکاری کارکردگی اور عوامی مسائل کو عوام تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات ہمیشہ صحافیوں کے جائز مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرتا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجرا سمیت دیگر معاملات میں شفافیت لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ مثبت ، تعمیری اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے صحافیوں سے رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔