November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا کے متوقع دوہء خوشاب کے پیش

IMG-20260131-WA0176

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا کے متوقع دوہء خوشاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ضروری انتظامات کےلیے متحرک ہوگئ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا 3 فروری کو خوشاب کا خصوصی دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ اپنے والدین کے آبائی گھر اور گردوارے کی زیارت کریں گے۔ورلڈ بینک کے صدر کے دورہ کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ خوشاب کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی خوشاب اور دیگر متعلقہ محکمے گلی سکھوں والی خوشاب میں اجے پال سنگھ بانگا کے والدین کے آبائی گھر کی بحالی اور ملحقہ گردوارے کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں جبکہ ان کے گھر کو جانے والے راستوں کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ دریں اثناء
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ڈی ایس پی صدر محمد امجد نےبھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ واضح رہے کہ خوشاب کی سرزمین وطن عزیز کی تاریخ میں مختلف حوالوں سے ممتازمقام رکھتی ہے۔