November 28, 2026

ٹھٹہ: رپورٹ عبدالعزیز شیخ یوسی سونڈا کے عوامی رہنما سردار حاجی منور ہلایو

IMG-20260131-WA0174

ٹھٹہ: رپورٹ
عبدالعزیز شیخ
یوسی سونڈا کے عوامی رہنما سردار حاجی منور ہلایو انسانیت، جدوجہد اور عوامی خدمت کی روشن مثال.
ضلع ٹھٹہ کی یوسی سونڈا، کینجھر جھیل کے کنارے آباد عوام کے لیے سردار حاجی منور ہلایو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ ایک ایسے مردِ مجاہد ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم اور علاقے کے عوام کی بے لوث خدمت کر کے عملی قیادت کا ثبوت دیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جب بھی یوسی سونڈا کسی آزمائش، بحران یا قدرتی آفت، خصوصاً سیلاب جیسے حالات سے دوچار ہوئی، سردار حاجی منور ہلایو ہمیشہ صفِ اوّل میں کھڑے نظر آئے۔ انہوں نے نہ صرف متاثرین کی بھرپور مدد کی بلکہ ہمت، جرات اور ذمہ داری کے ساتھ عوام کا سہارا بنے۔سردار حاجی منور ہلایو محض نام کے لیڈر نہیں بلکہ وہ عملی جدوجہد کے ذریعے عوام کے دلوں پر راج کرنے والی شخصیت ہیں۔ یوسی کے ہر اہم عوامی مسئلے پر بے خوف ہو کر میدان میں آنا، مظلوموں کی آواز بننا اور قیادت کا حق ایمانداری، قربانی اور جرات سے ادا کرنا ان کی پہچان ہے۔آج کے دور میں جب کئی بااختیار افراد عوامی مسائل پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ایسے میں سردار حاجی منور ہلایو نے پانی جیسے بنیادی اور زندگی و موت سے جڑے مسئلے پر تاریخی جدوجہد کی۔ پانی کی بندش کے باعث جب ہزاروں افراد کا روزگار اور معیشت شدید متاثر ہو رہی تھی، تو انہوں نے دن رات جدوجہد کر کے سونڈا کے عوام کا حق واپس دلایا اور پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا۔علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ سردار حاجی منور ہلایو کا کردار یوسی سونڈا کے لیے نہ صرف قابلِ فخر اور قابلِ احترام ہے بلکہ وہ ان نایاب شخصیات میں شامل ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔