October 28, 2026

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور ہردلعزیز شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 10 روپے کی کمی خوش آئند ہے، موجودہ حکومت اور خصوصا” وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں

IMG-20240902-WA0135(2)

اسلام آباد(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور ہردلعزیز شخصیت کیپٹن(ر) عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 10 روپے کی کمی خوش آئند ہے، موجودہ حکومت اور خصوصا” وزیراعظم محمد شہباز شریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں، امید ہے اگلے چند ماہ میں پاکستان میں معاشی صورتحال بہتر اور مہنگائی میں واضع کمی نظر ائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی 24 کروڑ عوام کی نظریں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی طرف ہیں اور یہ دونوں مل کر پاکستان کو معاشی اور دفائی لحاظ سے مضبوط سے مضبوط تر کرنے میں لگے ہوئے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی ان گراں قدر کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ یہ دونوں مل کر بہت جلد پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے، ان گراں قدر کوششوں کو اوورسیز پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ جلد پاکستانوں کے اچھے دن شروع ہوجائیں گے