سانحہ لاہور میں متاثر ہونے والے خاندان کے علاقہ موضع اللہ یار جوتہ شورکوٹ کی فضاء سوگوار
سانحہ لاہور میں متاثر ہونے والے خاندان کے علاقہ موضع اللہ یار جوتہ شورکوٹ کی فضاء سوگوار
سانحہ لاہور میں گٹر میں گرنے والی ماں بیٹی کے گھر تعزیت کے اہل علاقہ جمع ہونا شروع لاہور گٹر میں گرنے والی ماں بیٹی کی شناخت 24سعدیہ اور 9ماہ کی ردا فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق سعدیہ اپنے دو بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ پیر کے روز لاہور
میں رشتہ دار کے ہاں گئے تھے گزشتہ روز داتا دربار حاضری کے بعد رکشہ میں بیٹھنے کے دوران خاتون اور 9ماہ کی بچی کھلے مین ہول میں گر گئے تھے جن کی لاشیں مل گئیں ہیں
24سالہ سعدیہ تین بچوں کی ماں تھی
ورثاء کی جانب دوران حراست اہل خانہ پر پولیس کی جانب سے تشدد کا الزام لگایا گیا ہے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیں اور واقع میں نااہلی برتنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں