November 28, 2026

کیسا دیس ہے میرا ۔۔۔!!! پاکستان میں کمزور اور غریب ہونا جرم بن گیا

20260130_140700

کیسا دیس ہے میرا ۔۔۔!!! پاکستان میں کمزور اور غریب ہونا جرم بن گیا ۔۔۔ لاہور میں بھاٹی کے قریب مین ہول میں بیٹی سمیت گر کر جان بحق ہونیوالی خاتون کے شوہر پر پولیس کے مبینہ تش۔دد کا انکشاف ۔۔۔۔ ایس ایچ او اور ایس پی زدوکوب کرتے رہے اور دباؤ ڈالتے رہے کہ میں اعتراف کر لوں بیوی کو میں نے دھکا دیا ۔۔۔۔ غمزدہ شوہر کا تہلکہ خیز انکشاف ۔۔۔مین ہول میں گرنے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے بتایا کہ جب میں بیوی اور بچی کے مین ہول میں گرنے کی اطلاع دینے کے لیے پولیس اسٹیشن گیا تو پولیس نے مجھے ہی حراست میں لے لیا، ایس پی بلال اور ایس ایچ او زین نے مجھے مارا پیٹا ۔غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ میری بیوی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی اس کے ساتھ سیر کے لیے آیا تھا، میں نے بتایا کہ دونوں کو اپنی آنکھوں سے گرتے دیکھا، ایس پی اور ایس ایچ او کہتے تھے تم جھوٹ بول رہے ہو، پولیس نے میرا موبائل فون بھی لے لیا تھا،۔غلام مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ ایس پی اور ایس ایچ او یہ کہتے رہے یہ کہو کہ تم نے اپنی بیوی اور بچی کو ق۔ت۔ل کیا ہے، پولیس مجھ سے دونوں کا ق۔ت۔ل زبردستی منوانا چاہتی تھی، یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کی خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تاہم تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لا۔شیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔