October 28, 2026

جھنگ (محمد ناصر ) ضلع جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دعووں کے برعکس کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں سینکڑوں فوڈ پوائنٹس مضر صحت اشیا فروخت کر رہے ہیں جبکہ محض چند فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کرکے کارکردگی شو کر دی جاتی ہے سینکڑوں ہوٹلز ریسٹورنٹس تنوروں بیکریوں دکانوں پر مضر

20240916_065654

جھنگ (محمد ناصر ) ضلع جھنگ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دعووں کے برعکس کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں سینکڑوں فوڈ پوائنٹس مضر صحت اشیا فروخت کر رہے ہیں جبکہ محض چند فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی اور جرمانہ کرکے کارکردگی شو کر دی جاتی ہے سینکڑوں ہوٹلز ریسٹورنٹس تنوروں بیکریوں دکانوں پر مضر صحت اشیا فروخت ہو رہی ہیں مگر فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں محدود ہونے کے باعث ملاوٹ مافیا و کھانے پینے سمیت مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے کھیل کھیل رہے ہیں فوڈ اتھارٹی جھنگ کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ ملاوٹ شدہ و مضر صحت کھانے و اشیا کھانے و پینے سے ضلع جھنگ کی تمام تحصیل میں روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد گیسٹروسمیت پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو رہے ہیں روزانہ سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہو رہے ہیں یہ تعداد تو سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی ہوتی ہے جبکہ سینکڑوں مریض پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں علاج کراتے ہیں فوڈ اتھارٹی جھنگ کے حکام کی غفلت اور لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ نشاندہی کے باوجود مضر اشیا کی تیاری و فروخت کے مراکز کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے اور صورتحال بہتر کی جائے