ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے اسسٹنٹ کمشنر آفس اور
ٹھٹھہ رپورٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے اسسٹنٹ کمشنر آفس اور مختیارکار آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فراز احمد عباسی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری امور میں ہر صورت شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو درپیش مسائل بروقت اور احسن انداز میں حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں اور عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، تاکہ عوام کا اعتماد قائم رہ سکے۔