خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ایمر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ٹریننگ مشقیں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ، سابق ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی ،ڈسٹرکٹ انچارج ایمر جنسی 1122 خوشاب علی حُسین ،ڈاکٹر حافظ محمد یونس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے۔ اس موقع پر
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایمر جنسی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور فائر سیفٹی انتظامات ،تیاریوں اور ٹریننگ سیشن کا معائنہ کیا ۔ ریسکیو انچارج 1122 خوشاب علی حُسین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کو بریف کیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کی مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادڈاکٹر احمد خان نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور،ان ڈور ،سروسز، بلڈ لیبارٹریز، تھیلیما سنٹر، فارمیسی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز روم میں مریضوں کے چیک اپ معائنہ ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی میڈیسن ،ریسپشن سیکشن مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی ،آوٹ ڈور ،ان ڈورسروسز،نرسری گائنی وارڈز،چلڈرن وارڈ ،میل فی میل وارڈز،میڈیسن فارمیسی،ایڈمن بلاک،آپریشن تھیٹرسمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ودیگر شعبہ جات میں استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے وزٹ کے دوران وارڈز میں موجود مریضوں سے فری میڈیسن بارے فرداً فرداًمعلوم کیاہسپتال میں موجود مریضوں نے وزیراعلی پنجاب کے فری میڈیسن اقدام کو سراہا اورڈپٹی کمشنر خوشاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا تمام میڈیسن ہسپتال سے فری مل رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری اورڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا ۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں ڈپٹی کمشنرخوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکو صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے تاکہ عوام کو بہترین ماحول میسر آسکے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی ٹائم کے دوران بغیر اطلاع گھر چلے جانے اور غیر حاضر ڈاکٹر ودیگر سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے غفلت اور کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔