November 28, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ہاؤس پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ بخاری نے لیبر کالونی سکھر میں واقع پیپلز پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

IMG-20260129-WA0256

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ہاؤس پیپلز پارٹی کے رہنما سید زاہد حسین شاہ بخاری نے لیبر کالونی سکھر میں واقع پیپلز پارٹی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط جنوری سے جاری کر دی گئی ہے، جس کے تحت مستحق خواتین کو مختلف کیٹیگریز کے مطابق رقم ادا کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض مستحق خواتین کو 35 ہزار روپے جبکہ نئی فہرست میں شامل خواتین کو 28 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو کارڈ ہولڈر تھیں اور گزشتہ قسط میں 13 ہزار 500 روپے وصول نہیں کر سکی تھیں، انہیں بھی اب یہ رقم یکجا ادا کی جا رہی ہے۔سید زاہد حسین شاہ بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام کو باقاعدہ آگاہی دی جا رہی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط جاری ہو چکی ہیں تاکہ مستحق خواتین بروقت اپنی رقم وصول کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مالی امداد خاص طور پر غریب اور مستحق خواتین، ماؤں اور بہنوں کے لیے ہے، جس میں بچوں کے وظائف بھی شامل ہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ گزشتہ قسط کے دوران کئی مستحق خواتین کے کارڈ بلاک ہو گئے تھے، جن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ کارڈ بھی جلد بحال کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن بھی جاری ہے تاکہ مزید غریب خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔
سید زاہد حسین شاہ بخاری نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بی آئی ایس پی چیئرپرسن سے اپیل کی کہ اس بار بند کیے گئے کارڈز کو بھی بحال کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور “روٹی، کپڑا اور مکان” ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دیا ہوا وژن ہے، اور پارٹی کئی برسوں سے مسلسل عوامی خدمت میں مصروف ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد یہی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہر مستحق خاتون تک پہنچے اور غریب عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے۔