سکھر(بیورورپورٹ)یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرکے صدر اور سینئر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ عاشق علی عباسی نےوزیرِ جنگلات
سکھر(بیورورپورٹ)یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرکے صدر اور سینئر نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ عاشق علی عباسی نےوزیرِ جنگلات سندھ سردار میر بابر خان بھيو سے سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اس ۔وقع پر دیدار علی عباسی، رابطہ سیکریٹری انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ، قربان علی میمن، شہنواز خان عباسی نائب صدر انجمن اتحاد عباسیہ سکھر ڈویژن، اور عبدالوهاب عباسی تعلقہ صدر روہڑی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران عاشق علی عباسی نے سندھ میں رہنے والی عباسی کَلہوڑا برادری کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کی برادری کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سردار میر بابر خان بھيو نے کہا کہ وہ عباسی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور شڪارپور حلقے کے ووٹرز ان کا مضبوط بازو ہیں۔عاشق علی عباسی، صدر یونائیٹڈ گورنمنٹ کنٹریکٹر سندھ نے شڪارپور کے ٹھیکیداروں کے مسائل کی نشاندہی کی، جس پر سردار میر بابر خان بھيو نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شڪارپور کے ٹھیکیدار ان کے بھائی ہیں اور ان شاء اللہ ان کے تمام جائز مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔