آپ نے ایف آئی آر دینی ہے تو دے دو ، جو کرنا ہے کر لو ۔۔۔ بااثر فراڈیوں کا ایس پی شہر بانو نقوی کو فون کال پر جواب ۔۔۔۔ لاہور کی ایک کروڑ پتی فیملی کے ساتھ
آپ نے ایف آئی آر دینی ہے تو دے دو ، جو کرنا ہے کر لو ۔۔۔ بااثر فراڈیوں کا ایس پی شہر بانو نقوی کو فون کال پر جواب ۔۔۔۔ لاہور کی ایک کروڑ پتی فیملی کے ساتھ ہوئے فراڈ کی حیران کن سچی کہانی ۔۔۔ ملزمان آزاد پھر رہے ، متاثرین پر ایف آئی آر ہو گئی ۔۔۔ واہ نظام پاکستان تیرے صدقے ۔۔۔۔۔
سیلاب کے دنوں میں لاہور کی ایک کاروباری شخصیت محمد شاہد کے ساتھ محمد علی چوہدری اور ظہیر عباس چٹھہ نے لین دین شروع کیا ،محمد شاہد چاول اور آٹے کا کاروبار کرتے تھے ۔۔ محمد علی اور ظہیر عباس نے ان سے مال لینا شروع کیا اور انہیں تھوڑی بہت ادائیگی کرتے رہے ، لیکن تناسب یہ رہا کہ کروڑ روپے کا مال لیتے اور چند لاکھ دے کر باقی بیلنس میں ڈال دیتے ، بڑھتے بڑھتے واجب الادا رقم 45 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جسکے بعد نومبر میں فراڈیوں نے پیسوں کے مطالبے پر بہانے اورٹال مٹول شروع کردی اور چند ہفتوں بعد دھم۔کیاں دینے پر اتر آئے ، محمد شاہد تھانے گئے تو انہیں ایس پی ڈیفنس کے پاس جاکر درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ، ایس پی شہر بانو نقوی نے ملزمان سے فون پر بات کی اور کہا کہ معاملہ سیٹل کریں ورنہ میں ایف آئی آر دینے لگی ہوں تو ملزمان نے کہا آپ دے دیں ایف آئی آر ہمیں فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ اسکے بعد متاثرہ تاجر کو ق۔ت۔ل کی دھم۔کیاں ملنے لگیں اور انکو بچوں کے اغ۔وا کی دھم۔کی دی گئی ، یہاں تک کہ محمد شاہد اور انکا ساتھ دینے والے رشتے داروں پر مختلف نوع کے پرچے ملزمان کی جانب سے درج کروا دیے گئے ، تھانے کچہری سے مایوس ہو کر محمد شاہد نے بیرون ملک چلے جانے میں عافیت جانی اور انکی فیملی لاہور میں اپنے گھر میں محصور ہے جبکہ فراڈیے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور متاثرہ فیملی کو آئے روز وائس میسج بھیج کر ڈرا رہے ہیں کہ سب کچھ بھول جاؤ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، اگر ہمارے خلاف درخواست دو گے تو ہمیں فرق نہیں پڑے گا مگر تمہاری زندگی اجیرن ہو جائے گی ۔۔۔ متاثرہ فیملی اور 5 بچوں کے ساتھ گھر میں محصور ماں نے فریاد کی ہے کہ کلمے والے اس ملک میں کوئی ہے جو ہمیں انصاف دلائے ۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا انصاف کہاں ہے ، بچوں اور عورتوں والی ریڈ لائن کدھر ہے ، میرے بچوں کا سکول اور کالج چھوٹ گئے ، ہمیں جان کا خطرہ ہے ،ہم سے قرض لینے والے ہمیں تنگ کر رہے ہیں اور ہمیں لوٹنے والے آزاد پھر رہے ہیں ۔۔۔ کیا اس ملک کی عدالتیں ، ایف آئی اے اور سی سی ڈی ہمارے ساتھ ہونیوالے اس فراڈ پر کوئی ایکشن لیں گی ؟؟؟