September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹھٹہ (رپورٹ) عبدالعزیز شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کینجھر جھیل نواب سجاد لاڑک نے مختلف مچھلی منڈیوں کے دورے کے بعد آج دولت

IMG-20260128-WA0171
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹھٹہ (رپورٹ) عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز کینجھر جھیل نواب سجاد لاڑک نے مختلف مچھلی منڈیوں کے دورے کے بعد آج دولت پور سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماہی گیروں میں مچھلی پکڑنے کے لائسنس تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ماہی گیروں کے مسائل غور سے سنے اور انہیں چھوٹی مچھلی کے شکار سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔ ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ کینجھر جھیل پر پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور جھیل کے گیٹس پر جالیاں لگائی جائیں تاکہ مچھلی کی افزائش اور قدرتی ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز نے ماہی گیروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچا کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر انسپکٹر عمران شیخ، تاجر نور محمد ٹويو، ابراہیم گنڈرو، فاروق ہلیو اور حاجی خان ٹويو بھی موجود تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0