ٹھٹھہ ( دپوٹ عبدالعزیز شیخ صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید ریاض شاہ شیرازی نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر
ٹھٹھہ (
دپوٹ عبدالعزیز شیخ
صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید ریاض شاہ شیرازی نے درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے درگاہ پر منعقد ہونے والے سالانہ عرس و میلے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ حاصل کی۔
صوبائی وزیر نے اوقاف محکمہ کے عملے کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عرس کے دوران زائرین کے لیے صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، روشنی، سیکیورٹی، ٹریفک کنٹرول اور طبی سہولیات کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عرس میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہوگی اور تمام ادارے باہمی تعاون سے فرائض انجام دیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید ریاض شاہ شیرازی نے درگاہ کے خلیفہ منیر احمد قریشی سے خصوصی ملاقات بھی کی، جس میں عرس کی تیاریوں، درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خلیفہ منیر احمد قریشی نے صوبائی وزیر کو درگاہ کے امور اور انتظامات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوفیائے کرام کی درگاہیں امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں، جو معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت درگاہوں کی دیکھ بھال، بہتری اور عرس کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور مذہبی تقریبات کو پرامن انداز میں منعقد کیا جا سکے۔