September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر القسمت فاؤنڈیشن جوہرآباد رانا محمد یونس شاہد نے کہا ہے کہ

IMG-20260128-WA0167
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر القسمت فاؤنڈیشن جوہرآباد رانا محمد یونس شاہد نے کہا ہے کہ خدمتِ خلق وہ عظیم عمل ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرتاہے اور معاشرے میں عزت و احترام کا باعث بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے کمزور طبقات کا سہارا بنتی ہیں وہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں، جبکہ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا دکھ سمجھنا ہی اصل انسانیت ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءےرانا محمد یونس شاہد نے کہا کہ القسمت فاؤنڈیشن جوہرآباد قیامِ پاکستان کے فلاحی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل عرصہ سے بلا تفریق رنگ و نسل، ذات پات اور مسلک مستحق افراد کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے غربت کے خاتمے، تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات اور قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ القسمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی باقاعدہ تقسیم، یتیم و نادار بچوں کی تعلیمی کفالت، فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، ادویات کی فراہمی اور بیواؤں و معذور افراد کی مالی معاونت جیسے منصوبے جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف وقتی ریلیف فراہم کرنا ہے بلکہ مستحق افراد کو باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا بھی ہے۔
صدر القسمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ فلاحی خدمات کسی فرد واحد کی کاوش نہیں بلکہ ایک اجتماعی جدوجہد ہوتی ہے۔ انہوں نے معاشرے کے مخیر حضرات، نوجوانوں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ خدمتِ خلق کے اس مشن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے میں طبقاتی فرق کم ہو اور احساسِ محرومی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
رانا محمد یونس شاہد نے مزید کہا کہ اسلام نے خدمتِ انسانیت کو اعلیٰ عبادت کا درجہ دیا ہے اور نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ انہی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے القسمت فاؤنڈیشن اخلاص، شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ القسمت فاؤنڈیشن جوہرآباد آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی اور معاشرے کے محروم طبقات کی آواز بن کر ان کی امیدوں کو زندہ رکھے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0