September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیرِ صدارت حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے 747ویں عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

IMG-20260128-WA0165
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیرِ صدارت حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے 747ویں عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

سکھر(بیورورپورٹ)حضرت سید صدرالدین شاہ بادشاہ کے 747ویں عرس مبارک کی تقریبات کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس سکھر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر ٹو بشرا منصور نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر روہڑی غلام مرتضیٰ گھانگھرو، رینجرز، نیوی، پولیس، میونسپل کارپوریشن، ٹریفک پولیس، محکمہ اوقاف، سیپکو، اسکاؤٹس، محکمہ صحت، درگاہ کے جانشین ریاض حسین شاہ سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو بشرا منصور نے کہا کہ حضرت صدرالدین شاہ بادشاہ کے عرس مبارک کے موقع پر سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں زائرین درگاہ پر حاضری کے لیے آتے ہیں، جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عرس کے دوران صفائی ستھرائی، مناسب روشنی، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا خصوصی بندوبست یقینی بنایا جائے۔ سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے رینجرز اور پولیس کو سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، واک تھرو گیٹس لگائے جائیں اور درگاہ کے اندر اور باہر مسلسل نگرانی کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ میلے کے دوران میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں،ایمبولینس کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ایک میڈیکل کیمپ درگاہ کے احاطے کے اندر بھی قائم کیا جائے، جبکہ 1122 کے عملے کو بھی ایمبولینس سمیت الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ درگاہ کے اندر اور باہر بجلی بند ہونے کی صورت میں جنریٹر کا بندوبست کیا جائے، جبکہ نیوی کو کشتیوں (بوٹس) کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ سیپکو کے افسران کو واضح ہدایت کی گئی کہ عرس کے دنوں میں کسی بھی صورت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو شامل کیا جائے تاکہ بروقت رابطے اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عرس میلے کے دوران تین دن کے لیے گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہے گی، جبکہ پیدل آمد و رفت جاری رہے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0