September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)امیر جمعیت علماءاسلام (یونٹ شہید اسلام ) مولانا غلام اللہ بروہی نے کہا ہے

Screenshot_2026-01-28_152108
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سکھر(بیورورپورٹ)امیر جمعیت علماءاسلام (یونٹ شہید اسلام ) مولانا غلام اللہ بروہی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی عوامی حقوق کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام امان و امان کی بحالی کیلئے امن بحا ل کرو تحریک ، بدامنی کے خلاف ایک موئثر آواز ہے ، انشاءاللہ بدامنی کے خلاف جمعیت علماءاسلام (یونٹ شہید اسلام ) کی جانب سے منعقد احتجاجی تحریک کے حوالے سے ریلی شہر میں امن و امان کیلئے ایک باب رقم کریگی ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت امن و امان کے قیام کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آج عام شہری سڑکوں، بازاروں، شاہراہوں اور تفریحی مقامات پر بھی خود کو غیر محفوظ محسوس تصور کررہا ہے ، ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغواء برائے تاوان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی نہ ہونا عوام میں شدید بے چینی اور خوف کا باعث بنا ہوا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے اور عوام کو تحفظ کا احساس دلائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمو پر عائد ہوگی ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0