October 28, 2026

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن. عارفوالا.تھانہ احمد یار کے علاقے بیلی دلاور میں والد کی 22 سالہ حقیقی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی،ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا نوٹس، پولیس نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا،مقدمہ درج.

20240910_173008

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن.

عارفوالا.تھانہ احمد یار کے علاقے بیلی دلاور میں والد کی 22 سالہ حقیقی بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی،ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا نوٹس، پولیس نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا،مقدمہ درج.

احمد یار پولیس کو پروین بی بی نامی خاتون نے تحریری درخواست دی کہ اسکی شادی 24 سال قبل نیاز نامی شخص سے ہوئی شادی سے 2 سال بعد انکے انکے گھر 1 بیٹی پیدا ہوئی جس کے بعد نیاز احمد اور پروین بی بی میں طلاق ہو گئی بچی اپنی ماں کے پاس تھی 10 سال بعد پروین بی بی کی شادی سابقہ شوہر نیاز احمد کے بھائی قاسم سے ہو گئی اور وہ قاسم علی کے گھر رہائش پذیر ہو گئی جہاں پر پروین بی بی کا سابقہ شوہر نیاز احمد بھی رہائش پذیر تھا جو اپنی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے 22 سالہ کنواری لڑکی حاملہ ہو گئی اور بچے کو جنم دے دیا.پولیس تھانہ احمد یار نے مبینہ طور پر باپ کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم نیاز احمد کو فوری گرفتار کر لیا.
پولیس تھانہ احمد یار کی جانب سے گرفتار ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے.ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا کہنا تھا کہ باپ بیٹی جیسے مقدس رشتے کو پامال کرنے والے درندہ صفت ملزم کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے، اس افسوس ناک واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کی تفتیش تمام تر پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے،میڈیکل رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ اور ڈی این اے کی رپورٹ سے مقدمہ کی تفتیش کو مکمل میرٹ پر یکسو کیا جائے گا.
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل ہے، خواتین کے خلاف کسی قسم کے بھی جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.

ترجمان پولیس پاکپتن…