November 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گورنمنٹ زیڈ سی ڈی ہسپتال ماڈل ویلفیئر سنٹر نمبر 341 گ ب میں

IMG-20260126-WA0211

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گورنمنٹ زیڈ سی ڈی ہسپتال ماڈل ویلفیئر سنٹر نمبر 341 گ ب میں تیسرے سالانہ بیگم و چوہدری فقیر محمد میموریل دو روزہ فری آئی کیمپ کاافتتاح کیا، اس موقع پرسابق چیئرمین وانچارج میاں عارف سعید،ڈسڑکٹ پاپولیشن آفیسر میاں محمد نعیم، انچارج ریسکیو 1122بشارت حمید بھی انکے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے بغیر ٹیکہ،بغیر بغیر ٹانکہ جدید ترین فیکو لیزر کے ذریعے سفید اور کالا موتیہ کا آپریشن فری چیک اپ فری آپریشن فری میڈیسن کی فراہمی و سٹاک کا تفصیلی معائنہ کیا،یہ کیمپ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا گیا، کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ، آپریشن سہولت سمیت ادویات بھی فراہم کی گئی،سابق چیئرمین وانچارج میاں عارف سعید نےڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی،آئی سرجن ڈاکٹر محمد عماد حیدرآئی سپیشلسٹ اور آئی سرجن کنسلٹنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد.انچارج آئی یونٹ ZCD‏ ڈاکٹر حنا ناصر نے دوروزہ فری کیمپ میں آنکھوں کے کامیاب آپریشن جاری رکھے،ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ عوام کو معیاری آنکھوں کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور صحت کے شعبے میں عوامی خدمت کے اقدامات کو مزید فعال بنایا جائے گا۔