November 28, 2026

بہاولنگر ( ) بہاولنگر پولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام جاری۔

IMG-20260126-WA0208

بہاولنگر ( ) بہاولنگر پولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام جاری۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق بہاولنگرپولیس کی جانب سے اوپن ڈور سیٹیزن انگیج منٹ پروگرام کے تحت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو محکمہ پولیس کی ورکنگ اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کے بارہ میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔آج پولیس خدمت مراکز ، ہسپتالوں میں قائم پولیس کاونٹرز پر انچارجز اور ٹریفک دفاتر میں ٹریفک سٹاف کی جانب سے طلبا اور شہریوں کو پولیس ورکنگ اور خدمات سے متعلق بریف کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

ترجمان پولیس ضلع بہاولنگر