نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دوسری بین الاقوامی موٹاپا کانفرنس 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، ماہرین کی جانب سے موٹاپا صحتِ عامہ کے لیے بڑا خطرہ قرار
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)دوسری بین الاقوامی موٹاپا کانفرنس 2026 کامیابی سے اختتام پذیر، ماہرین کی جانب سے موٹاپا صحتِ عامہ کے لیے بڑا خطرہ قرار
ایشین انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز حیدرآباد کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صادق میمن کی جانب سے پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (PUMHS) نواب شاہ کے لطیف ہال میں دوسری بین الاقوامی موٹاپا کانفرنس 2026 منقعد کی گئی۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرینِ طب، سرجنز، اینڈوکرائنولوجسٹس، نیوٹریشن ماہرین، محققین اور میڈیکل طلبہ نے شرکت کی۔کانفرنس کا انعقاد موٹاپے جیسے سنگین مرض کی بڑھتی ہوئی شرح، اس کے اسباب، اثرات اور جدید طبی و جراحی علاج پر سیر حاصل گفتگو کے لیے کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ موٹاپا اب صرف خوبصورتی یا جسمانی ساخت کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ذیابیطس، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، فالج، بانجھ پن اور دیگر کئی جان لیوا بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہےکانفرنس کے مختلف سائنسی سیشنز میں موٹاپے کے جدید علاج، بیریاٹرک سرجری، ادویاتی علاج، ہارمونل عوامل، غذائی نظم و ضبط، فزیکل ایکٹیویٹی اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے موضوعات پر تفصیلی لیکچرز اور پریزنٹیشنز دی گئیں۔ ماہرین نے اس امر پر زور دیا کہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر موٹاپے پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر صحت مند غذائیں، فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا رجحان، جسمانی سرگرمیوں میں کمی اور شعور کی کمی موٹاپے کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے حکومت، طبی اداروں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام میں آگاہی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موٹاپے کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں صحت کے نظام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسیں جدید تحقیق کے تبادلے، طبی ماہرین کے درمیان رابطوں اور مریضوں کے بہتر علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔کانفرنس کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے تمام معزز مہمان مقررین، شرکاء، رضاکاروں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسے علمی اور سائنسی اجتماعات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ صحتِ عامہ کے مسائل پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکے.