سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی نیب کورٹ سکھر میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی
سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی نیب کورٹ سکھر میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی آمدن سےئ زائد اثاثے رکھنے اور بھاری مشینری مینٹیننس کیس میں نیب کورٹ سکھر میں پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد 13 ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں پیشی کے بعد ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات کرنے والے ہوتے کون ہیں ۔ سندھ کے لوگوں نے انہیں قبول کیا اور ان کی مہمان نوازی کی۔ سندھ کا ایک انچ بھی نہیں کسی کو نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے اقتدار میں رہتے ہوئے سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ٹھل کی آسیہ کھوسو سے زیادتی کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سانگھڑ کیس میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ میر اعجاز خان جکھرانی نے کہا کہ حکومت نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔ امید ہے کہ محمود خان اچکزئی ملک اور جمہوریت کے لیے اچھا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے گل پلازہ کراچی کے معاملے پر بھی بات کی۔