سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر اور سول ڈیفنس سکھر کے اشتراک سے محفوظ سکھر کے حوالے سے گورنمنٹ
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر اور سول ڈیفنس سکھر کے اشتراک سے محفوظ سکھر کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ریسکیو فرسٹ ایڈ فائیر سیفٹی سیلف ڈیفنس اور سی پی آر کی بنیادی تربیت کے ورکشاپ کا انعقاد زیر صدارت ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر امیر الدین عباسی کے ہوا۔اس موقع پر سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے طالبات کو تربیت دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی احتیاط اور تربیت بڑے سانحات سے بچا سکتی ہے۔گھر،دفتر،دوکان اور گاڑیوں میں فائیر ایکسٹنگوشر لازمی ہے۔گرلز کے لیے ریسکیو، فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی، سیلف ڈیفنس اور سی پی آر (CPR) کی بنیادی تربیت آج کے دور کی ایک انتہائی ضروری اور وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔فائر سیفٹی کی تربیت لڑکیوں کو آگ لگنے کی وجوہات، احتیاطی تدابیر، فائر ایکسٹنگوئشر کے استعمال سکھاتی ہے۔سیلف ڈیفنس کی بنیادی تربیت لڑکیوں کے لیے بہت اہم ہے تاکہ وہ کسی بھی ہراسانی، بدتمیزی یا خطرناک صورتحال میں اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔یہ تربیت لڑکیوں کو محفوظ، بااختیار اور ذمہ دار بنانے کا بہترین ذریعہ ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سکھر کمشنر سکھر ڈویژن عابد سیلم قریشی اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نادر شھزاد خان کی خصوصی ہدایات پر سکھر کی یونیورسٹیوں کالجوں اور اسکولوں میں خصوصی طور گرلز کی سول ڈیفنس کی بنیادی تربیت کے لئے سرگرم عمل ہے آخر میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،محمد یاسین قمر،لالا عمران میرانی،فیاض احمد،علی رضا قریشی،ادریس کھوسو و دیگر موجود تھے