November 28, 2026

عمرکوٹ میں ایک نوجوان کا گلہ کاٹ کر قتل سوالیہ نشان تحریر ۔۔۔اے بی آریسر

IMG-20260126-WA0196

عمرکوٹ میں ایک نوجوان کا گلہ کاٹ کر قتل سوالیہ نشان
تحریر ۔۔۔اے بی آریسر

عمرکوٹ کے بیچ بازار میں قتل لبولیس پیٹرولنگ پولیس کے مطابق نوجوان اسماعیل سمیجو کا قتل 15 سے 200 فوٹ کے فاصلے پر ہوا ہے۔
اس گلا کٹے ہوئے نوجوان کی مسکراہٹ ہم سب پر ایک طنز ہے۔
یہ ہماری خاموشی پر طنز ہے۔
پولیس منشیات کی فروخت اور ماہانہ بھتہ خوری سے بری نہیں۔
آپ کی زبانیں پہلے ہی کاٹی جا چکی تھیں، آپ خاموش رہے۔
آپ نے کبھی بھی منشیات بیچنے والوں اور بھتہ خوروں کے خلاف آواز نہیں اٹھائی۔
کیوں؟
اس لیے کہ آپ خود بھی نازی قیدیوں کی طرح اسی منشیات کے عادی بن چکے ہیں،
وہ منشیات جو آپ کا معاشی، سماجی اور جانی قتل کر رہی ہے۔آج آپ کے گلے کاٹے جا رہے ہیں،لیکن اس کے باوجود آپ اس پولیس کے خلاف اٹھنے کو تیار نہیں۔نہ گھیراؤ، نہ احتجاج، نہ سوال۔
15 کے سامنے قتل ہو رہا ہے،
اس سے بڑی پولیس کی بے حسی اور کیا ہو سکتی ہے؟
ایس ایس پی عمرکوٹ یہ سمجھتا ہے کہ منشیات فلاں پولیس افسر چلا رہا ہے اور چلواتا ہے،اس کا الگ وصولی افسر ہے،اور وہ خود کوئی ثبوت نہیں چھوڑتے۔
جیسو، مالھی، علی، ملاح، اسماعیل، بجیر —یہ سب اسی نظام کے مہرے ہیں۔وہ افسر خود کو فلاں سیاستدانوں کا آدمی کہلواتا ہے،حالانکہ ایسا ہرگز نہیں۔کوئی بھی سیاستدان اس گھناؤنے کاروبار کا حصہ نہیں ہو سکتا۔اس شخص نے یہاں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔
یقین نہیں آتا؟
تو پھر ان کے اثاثے چیک کریں۔
ان کی دیواروں میں،
اور ان کی اولاد کی رگوں میں،
آپ کی محنت کی کمائی،
کینسر کے باعث مرنے والے نوجوانوں کا خون،
اور تباہ شدہ صحت والے نوجوانوں کی آہیں شامل ہیں۔
یہ شخص پولیس افسران کو دھمکا کر تبادلے کروا کر
منشیات کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔
جو نہیں مانتے،
انہیں بی کیٹیگری یا آر آر ایف میں نام ڈال کر،
اذیت دے کر زبان بند کرواتا ہے،یا سیاستدانوں کا خوف دکھا کر روز کوئی نئی سازش رچتا ہے،تاکہ سب ڈر کر خاموش ہو جائیں۔ڈاکٹر شاہنواز کے واقعے کے بعد
کوئی ایس ایس پی یہاں آنے کو تیار نہیں تھا،اسی لیے موجودہ ایس ایس پی کو
پوسٹنگ نہ ہونے کے باعث یہاں بھیجا گیا۔وہ ان تمام جرائم پر خاموش ہے،صرف اس خوف میں کہ اگر کوئی پولیس افسر ناراض ہو گیا تو اس کا تبادلہ ہو جائے گا اور پھر کہیں پوسٹنگ بھی نہیں ملے گی۔
اب وقت آ گیا ہے منشیات، منشیات فروشوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مکمل، مسلسل اور بے رحم مہم چلانے کا۔ اب سوال یہ نہیں کہ جرم کون کر رہا ہے،سوال یہ ہے کہ ہم کب تک خاموش رہیں گے؟
اب کیا مطالبہ کرنا ہے؟
اب کون سے اقدامات اٹھانے ہیں؟
یہ فیصلہ آپ پر ہے،
اور یہ سوال اٹھانا مجھ پر فرض ہے۔
خاموشی اب جرم ہے۔