November 28, 2026

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کے سرمایۂ افتخار، نامور سینئر جرنلسٹ مدثر اقبال

IMG-20260126-WA0161

اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) قومی صحافت کے سرمایۂ افتخار، نامور سینئر جرنلسٹ مدثر اقبال چوہدری اور جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد، معروف اینکر پرسن نئیر علی نے آزاد جموں و کشمیر کے سب سے بڑے اور معتبر اخبار روزنامہ جموں کشمیر کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایڈیٹر اِن چیف عامر محبوب اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ممتاز سئنیر صحافی مدثر اقبال چوہدری نے کہا کہ روزنامہ جموں کشمیر طویل عرصے سے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترجمانی، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور صحافتی اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار نے قومی مفادات اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی روایت کو کامیابی سے برقرار رکھا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
اس موقع پر نامور اینکر نئیر علی نے کہا کہ روزنامہ جموں کشمیر نے صحافت کو ایک مشن سمجھ کر انجام دیا اور پیشہ ورانہ دیانت، غیر جانبداری اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے نہ صرف ریاست کے عوام بلکہ ملکی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے ایڈیٹر اِن چیف عامر محبوب کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیر نگرانی اخبار نے ترقی کی نئی منازل طے کیں۔
دونوں صحافتی شخصیات نے روزنامہ جموں کشمیر کی پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اخبار مستقبل میں بھی اعلیٰ صحافتی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی آواز بن کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔