خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سرگودھا میں نواز شریف انسی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی کے افتتاح اور جلسے کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز اور عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر پی ایم ایل این ضلع خوشاب منعقد ہوا ۔جس میں ملک محمد آ صف بھاء ایم پی اے ،ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال، ملک سعد بشر اعوان صدر پاکسان مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے علاؤہ پی ایم ایل این کےعہدیداروں اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارلیمنٹرینز اور عہدیداروں نے خطاب بھی کیا اور جلسے میں پھرپور شرکت کا عزم بھی کیا اس سلسلہ میں عہدیداروں میں زمہ داریاں تقسیم کی دی گئیں پارلیمنٹرین نے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر کی کامیابیوں کا بھی شاندار الفاظ میں ذکر کیا گیا۔ ملک محمد آ صف بھاء اور ایکس ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال نے سی ایم پنجاب مریم نواز کے جاری پروگرامز پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ آ خر میں صدر پی ایم ایم این ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔